سپریم کورٹ میں سزائے موت کے مجرم کی پھانسی کالعدم قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 10 مارچ 2016 11:34

سپریم کورٹ میں سزائے موت کے مجرم کی پھانسی کالعدم قرار دینے کی درخواست ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ میں سزائے موت کے مجرم کی پھانسی کالعدم قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بادامی باغ کے رہائشی آزاد کی 3 سالہ بچی کو 1998 میں قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی تھی تاہم مدعی پارٹی سے معاملات طے پانے کے بعد دونوں فریقین میں صلح ہوچکی ہے لہٰذا عدالت پھانسی کا حکم کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :