جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں معذور افراد سڑکوں پر موجود پُلوں سے لٹک گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 11:26

جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں معذور افراد سڑکوں پر موجود پُلوں سے ..

بولیویا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں معذور افراد نے مطالبات کے حق میں احتجاج کا ایک انوکھا لیکن خطرناک طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت تک اپنی آواز پہنچانے اور اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنے کے لیے وہیل چئیر پر بیٹھ کر خود کو سڑکوں پر تعمیر کیے گئے پُلوں سے لٹکا لیا۔ بولیویا حکومت کی جانب سے معذور افراد کی فلاح کے لیے 900،000 ڈالر کی رقم خرچ کی جاتی ہے جن میں سے متعدد معذور افراد کے لیے تشکیل دئے گیئے منصوبوں میں ہی صرف ہو جاتے ہیں۔ معذور افراد کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے ماہانہ الاؤنس میں اضافہ کرے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے بات نہ سننے پر ہم نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :