تھرپارکر میں غذائی قلت کی شکار حاملہ خاتون اور 3 بچے جاں بحق ،مجموعی تعداد 240ہوگئی
جمعرات 10 مارچ 2016 11:21
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار ایک حاملہ خاتون اور تین بچے جاں بحق ہو گئے۔اس طرح گزشتہ68روز میں مرنے والے بچوں کی تعداد 240ہو گئی جبکہ 6حاملہ خواتین جاں بحق ہو چکیں۔ ڈیڑھ سو سے زائد بچے ابھی بھی مختلف ہسپتا لو ں میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 30سالہ خاتون سرھی زوجہ قاسم دوران زچگی دم توڑ گئی جبکہ اس کا نومولود بچہ بھی ہلاک ہو گیا۔
دریں اثناء مٹھی سول اسپتال میں ایک اور پانچ سالہ بچہ دیدار علی ولد مشتاق جاں بحق ہو گیا۔(جاری ہے)
تحصیل اسپتال اسلام کوٹ میں 6ماہ کی بچی سمیتا دختر گوتم بھی دم توڑ گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق 68روز میں مرنے والے بچوں کی تعداد 240ہو گئی ۔بدھ کوتھرپارکر کے سر کا ر ی اسپتالوں سے دو بچوں کو حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ ڈیڑھ سو سے زائد بچے ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تھر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ابھی اسپتال انتظامیہ ہمارے بچوں کو علاج کے لیے اسپتال داخل نہیں کر رہے ہیں اور ریفر کا لیٹر جاری کر دیتے ہیں اور مریضوں کو ایمبولینس بھی فراہم نہیں کی جاتی۔تھرکے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن مریضوں کو ریفر کیا جائے ان کو مفت ایمبولینس سروس بھی مہیا کی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.