کراچی،جلسے کا اعلان ہوتے ہی راتوں رات مصطفی کمال کے نئے پوسٹرز لگ گئے

جمعرات 10 مارچ 2016 11:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) کراچی میں جلسے کا اعلان کرتے ہی راتوں رات مصطفیٰ کمال کے نئے پوسٹرز مختلف علاقوں میں لگادیے گئے ۔ایک پوسٹر پر اردو میں لکھا ہے کہ امید کی کرن مصطفیٰ کمال،دوسرے پوسٹر پر انگریزی میں لکھا ہے سلیوٹ ٹو مصطفی کمال۔ایم کیوایم چھوڑنے والے مصطفیٰ کمال نے مزارقائد کے سامنے باغ جناح میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کراچی میں مزار قائد کے باغ جناح میں اپنے پہلے جلسے کا اعلان کردیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف 3 مارچ کو پریس کانفرنس کرنے کا تہیہ کیا تھا لیکن عوام کا اتنا رد عمل سامنے آیا ہے کہ ہم آپس میں بات نہیں کرپارہے اور فون پر بات کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا، طلبا، خواتین سمیت جوان اور بزرگ سب ملنے آرہے ہیں، اب ان کے الگ الگ فورمز بنانے کا عمل جاری ہے جب کہ گراس روٹ سطح پر بھی کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :