توہین عدالت ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 11:16

توہین عدالت ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس فرخ نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ بیس روز میں نیا اور مستقل ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کرنے کا بھی حکم جاری کیا جبکہ احد چیمہ کو آئندہ سماعت پر جواب سمیت طلب کر لیا۔