راولپنڈی : بیرون ملک جانے والے دو افراد سے پستول اور 11 گولیاں برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 11:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء): بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے دومسافروں سے ایک پستول اور 11 گولیاں بر آمد ہوئیں۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک جانے والے یہ دونوں مسافر میاں بیوی ہیں، ابتدائی تفتیش میں دونوں افراد نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ کسی نے غلطی سے پستول اور گولیاں ان کے سامان میں ڈال دی ہیں۔ تاہم ائیر پورٹ حکام مسافروں سے مزید تفیش کر رہے ہیں۔