اسلام آباد،گھروں میں نوکرانیاں بن کر لوٹنے والے منظم اور بین الصوبائی گروہ سمیت 12ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

جمعرات 10 مارچ 2016 10:48

اسلام آباد،گھروں میں نوکرانیاں بن کر لوٹنے والے منظم اور بین الصوبائی ..

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)پولیس نے گھروں میں نوکرانیاں بن کر لوٹنے والے منظم اور بین الصوبائی گروہ سمیت 12ملزمان کو 4عورتوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان سے وارداتوں میں چھینا و لوٹا گیا لاکھو ں روپے کا مال مسروقہ طلائی زیورات35تولہ،نقدی 4لاکھ10ہزار، چوری شدہ موٹر سائیکلCD/70،قیمتی موبائیل اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ 03 عدد پسٹل 30 بور مع 11 روند برآمد کرلیے ہیں۔

اس گروہ نے کراچی ،لاہور ،گوجرا والا ،راولپنڈی اور میر پور میں بھی وارداتیں کی۔ا بتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری ڈکیتی ،سرقہ بالجبر کی متعد د وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ پولیس کی طرف سے جاری کردہتفصیلات کے مطابق سینئر افسران نے گھروں میں نوکرانیاں بن کر وارداتیں کرنے والی پیشہ و ر خواتین، سرقہ بالجبر، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس کو ٹاسک دیا جنہوں نے رانا تسنیم احمد،محمد اکرم رانجھا ،گل خان ،سید آصف حسین اے ایس آئیز اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ان پولیس ٹیموں نے گھروں میں ملازمائیں بن کرڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے والی پیشہ ور خواتین اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے منظم اور خطرناک گینگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث مجموعی طور پر 12 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں مسماة شافیہ زوجہ فاروق، مسماة صفیہ زوجہ محمد ریاض، مسماة کوثر زوجہ منور علی ، تینوں عدالتی مفرور تھیں ، مسماة ناہید زوجہ منظور علی، محمد فاروق ولد محمد علی (عدالتی مفرور)، محمد ریاض ولد محمد دین ساکنائے تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد ، عبدالرزاق ولد تاج محمد، فرید اللہ ولد سعید اللہ ، محمد سعید ولد ممتاز ، طارق محمود ولد سمندر خان، ثاقب حسین ولد فیاض احمد (اشتہاری مجرم)، محمد سعد نسیم ولد فتح محمد نسیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے چھینا و لوٹا گیا لاکھو ں روپے کا مال مسروقہ طلائی زیورات 35تولہ،نقدی 4لاکھ 10ہزار ، چوری شدہ موٹرسائیکلCD/70،قیمتی موبائیل اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ03 عدد پسٹل30 بور مع11روند برآمد کرلیے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے وارداتوں کے انکشافات سمیت کئی مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :