پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت دیا

کڑے سے کڑے احتساب کے مرحلے طے کئے،تنقید کو برداشت کیا،عبدالقادر شاہین

بدھ 9 مارچ 2016 22:46

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک عوامی جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت دیا اور کڑے سے کڑے احتساب کے مرحلے طے کئے اور تنقید کو برداشت کیا۔یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام جاگ رہے ہیں اور باشعور ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سمیت سب کو احتساب کیلئے پیش ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل حل کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و بلاول ہاؤس لاہور کے کوآرڈینیٹر اورنگزیب برکی نے سیکورٹی اداروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے سا بق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے نام اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ انکی رہائی نہ صرف ان کے خاندان کیلئے بلکہ پوری قوم کیلئے باعث مسرت ہے، تاثیر کی رہائی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :