شہداد پور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4افرادزخمی حالت میں گرفتار

بدھ 9 مارچ 2016 22:43

شہداد پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) شہداد پور کے قریب مل دسی روڈ پر ٹالپر دستی پر مبینہ پولیس مقابلہ 4افرادزخمی حالت میں گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شہداد پور طفیل بھٹو مل دسی روڈ پر دوران گشت ٹالپر دستی کے مقام پر چند افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جس کے باعث پولیس پرفائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں نوید عرفقیرمحمد سولنگی، رب نواز منگریو، شاہد مگسی اور دلدار مگسی زخمی ہوگئے زخمیوں کو سمس اسپتال شہداد پور لایا گیا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھے دوسری جانب زخمیوں نے میڈیا کو بتایا کہ 4 روز قبل شہدادپور پولیس نے گرفتار کرکے کیا گیا تھا یادرہے کہ ایک ہفتہ قبل شہر کے تاجر محمد حسین کی ڈکیتی کے ملزمان تھے اور کافی روز پہلے گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی

متعلقہ عنوان :