پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی اینجیو گرافی

بدھ 9 مارچ 2016 22:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی نجی ہسپتال میں اینجیو گرافی کی گئی ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر ان کی خیریت دریافت کی ۔بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کو عارضہ قلب کے باعث نجی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی اینجیو گرافی کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق ان کے دل کی بند شریانیں کھولنے کیلئے دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں او رانہیں آپریشن کے بعد کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق اعتزاز احسن روبصحت ہیں اور انہیں ایک دو روز میں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اعتزاز احسن کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی اطلاع پر اہل خانہ کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

متعلقہ عنوان :