کرایوں میں کمی کے فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل

بدھ 9 مارچ 2016 22:38

کوئٹہ۔09 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل نے کہاکہ کرایوں میں کمی کے فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹ اور گاڑی مالکان حکومتی فیصلے کے مطابق مقررہ کرایہ لیں بصورت دیگر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرایوں میں کمی کے حوالے سے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی ،سعیداحمد لہڑی ،حاجی نصراللہ کاکڑ،حاجی جمعہ خان بادینی، کبیراحمد بازئی ، حاجی عبدالمالک محمد حسنی اور دیگر ٹرانسپورٹرز موجود تھے۔اجلاس میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کمی کے فیصلے پر عملدرآمد اور ٹرانسپورٹر کو عوام کے لئے ریلیف فراہم کرنے اور اضافی کرایہ لینے کی روک تھام کے سلسلے میں متعدد اقدامات و فیصلے ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکرٹری پی ٹی اے نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے کرایوں میں پیٹرول گاڑیوں پر 6اور ڈیزل گاڑیوں پر 4فیصد کرایوں میں کمی کی گئی ہے اس سلسلے میں کرایوں کی کمی کے سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں کو اعتماد میں لے کر حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسپورٹرز کا تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جعفرخان مندوخیل ،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ خالد بلوچ کی جانب سے واضح ہدایت پر کرایوں کی کمی کے فیصلہ پر ٹرانسپورٹر ز کے تعاون سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں نے حکومتی احکامات اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ کرایہ نامو ں کی لسٹ پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہونگے اگر اس سلسلے میں کسی بھی ٹرانسپورٹر نے حکومتی کرایہ نامہ پر عمل نہ کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس کے علاوہ اضافی کرایہ لینے کی شکایت کے لئے پی ٹی اے اور آر ٹی اے آفس کے فون نمبر 9201841اور فیکس نمبر9203769اور موبائل نمبر03363499210،03342485913پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہیں جس پر متعلقہ عملہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ گاڑی اور مالکان کے خلاف درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :