ایم کی ایم کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی

بدھ 9 مارچ 2016 22:37

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء )ایم کی ایم کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کر کے ایم کیوایم پر پابندی عائد کی جائے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل تحریک انصاف لائرز ونگ کے رہنما علی جاوید ڈوگر ایڈووکیٹ نے انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ اور شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس ایم کیو ایم کیخلاف چارج شیٹ ہے اورثابت ہو گیا کہ ایم کیو ایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔