چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سپیشل سنٹرل عدالت میں ڈیوٹی جج کی تعیناتی کا حکم دیدیا

بدھ 9 مارچ 2016 22:37

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سپیشل سنٹرل عدالت میں ڈیوٹی جج کی تعیناتی کا حکم دیدیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن نے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمان، سیکرٹری انس غازی ایڈووکیٹ، نائب صدر طاہر شہباز اور فنانس سیکرٹری اسد بخاری سے ملاقات کی، ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے فاضل چیف جسٹس کو بار کے مسائل سے آگاہ کیا اور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنے کی دعوت دی، چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جلد ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرینگے، ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے نشاندہی کی کہ سپیشل جج سنٹرل تربیتی کورس کی وجہ سے چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے عدالت میں مقدمات التواء کا شکار ہو رہے ہیں، حتیٰ کہ ضمانت کی درخواستوں پر بھی فیصلے نہیں ہو رہے جس پر چیف جسٹس رجسٹرار آفس کو حکم دیا کہ فوری طو رپر سپیشل سنٹرل عدالت میں ڈیوٹی جج تعینات کیا جائے۔