قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا صوبائی اسمبلی کمیٹی روم میں اجلاس

بدھ 9 مارچ 2016 22:37

کوئٹہ۔09 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء)قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس صوبائی اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے تعلیم، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ ثمینہ خان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائر کان کنی ومعدنیات حاجی محمد خان لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی طاہرمحمودخان کے علاوہ سیکریٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ، ڈائریکٹر تعلیم، ڈائریکٹر این ٹی ایس نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بارکھان اور صوبے کے دیگر اضلاع میں محکمہ تعلیم کی جانب سے حالیہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں انکوائری رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے حوالے سے خامیوں اور محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی مزید بھرتیوں کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات زیرغور آئے۔