لیڈیز پولیس نے 5 لڑکیوں کو دھندہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا

جناح سپر مارکیٹ میں خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بالوں سے گھسیٹ کرتھانہ وویمن منتقل کردیا گیا اہل خانہ کی جانب سے تھانے کے باہر ہنگامہ کرنے پر پولیس نے خواتین کو شریف شہری قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا،ذرائع

بدھ 9 مارچ 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) اے ایس پی کے کہنے پر لیڈیز پولیس نے پانچ لڑکیوں کو دھندہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا اور جناح سپر مارکیٹ میں خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بالوں سے گھسیٹ کرتھانہ وویمن منتقل کردیا گیا اہل خانہ کی جانب سے تھانے کے باہر ہنگامہ کرنے پر پولیس نے خواتین کو شریف شہری قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا جبکہ اس دوران لیڈیز پولیس ثمینہ کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔

آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی پولیس اور اے سی سٹی کی موجودگی میں جناح سپر مارکیٹ میں چکر لگانے والی خواتین کو وفاقی پولیس نے دھر لیا ۔تھانہ کوہسار اور وویمن پولیس کی مدد سے پانچ خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بالوں سے گھسیٹے ہوئے تذلیل کی اور پولیس وین میں بیٹھاکر تھانہ وویمن منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

اس دوران عام شہریوں کی جانب سے خواتین پر بے ہیمانہ تشدد پر اعتراض کیاگیاتو پولیس نے گندی زبان کا استعمال کیا اور مسلسل تشدد جاری رکھا ۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر تھانہ وویمن نے موقف اختیا رکیا کہ تھانے آنے والی خواتین شریف شہری ہیں جبکہ ان کے والد ،بھائی اور میاں کے آنے کے بعد ان پر مقدمہ درج کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اس لیے انہیں رہا کردیاگیاہے ۔ دوسری جانب شہریوں کا آن لائن سے گفتگو کے دوران کہناتھاکہ تھانہ وویمن آنے والی لڑکیوں کو سب کے سامنے تشدد کرنے پر تھانہ وویمن کے باہر احتجاج کیاگیا جس پر پولیس نے ڈرکے باعث انہیں رہا کردیا ہے تاہم اس دوران پولیس اہلکار ثمینہ کی جانب سے تشدد کو یکسر نظر انداز کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :