راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں،15ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد ،الگ الگ مقدمات درج

بدھ 9 مارچ 2016 21:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2305گرام چرس،54لیٹر شراب،01عدد پستول 30بور معہ03رونداور چوری شدہ لکڑی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے اسد خان سے210گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے منصور احمد سے555گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے محسن خان سے 1240گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سارج سے 300گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے شہزاد گل اور جوال امجد سے25 لیٹر کھلی شراب، تھانہ RAبازار پولیس نے یاسر صابر سے07لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے وسیم اور ارباس سے 22لیٹر کھلی شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے فیاض سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ وارث خان پولیس نے عرفان سے 02پتنگیں اور01ڈور،تھانہ ویسٹریج پولیس نے فیاض سے 200پتنگیں اور پستول برآمد کرلیا ،تھانہ بنی پولیس نے نصیب اﷲ اور خیر محمد کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس نے خالد سیف اﷲ سے چوری شدہ لکٹری 43بائیاں برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :