سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری

بدھ 9 مارچ 2016 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی ٹیمیں شہر بھر میں تجا وزات کے خلاف کا روائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ایک کاروائی کے دوران کری کے اطراف میں آپریشن کر کے متعدد غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کو مسمار کردیا گیا۔

آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، ایم پی او کی مشینری کے علا وہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا جبکہ اسلام آباد انتظا میہ اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔ آپریشن کے دوران ریڑھا کری روڈ پر آپریشن کر کے 20کنال سرکاری اراضی پر قائم کی گئی متعدد تعمیرات اور تجا وزات کو ختم کرکے قا بضین سے سر کا ری زمین کو وا گزار کر وا لیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران چند عنا صر نے مز احمت کر کے آپریشن کو روکنے کی بھی کو شش کی تاہم سی ڈی اے کی ٹیموں نے کا میا بی کے ساتھ کا روائی کو مکمل کر لیا۔ سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جا ری یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ اسلام آباد سے تجا وزات کا مکمل خا تمہ ممکن بنایا جا سکے اور شہر کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :