میاں محمد اسلم اور زبیر فارو ق خان کی ہا ئیکورٹ بار کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد

بدھ 9 مارچ 2016 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد ہا ئیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر طار ق محمود جہا نگیری اور سیکرٹری جنرل ملک وقاص احمد سے ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد بار ایسوی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان اور محمد کاشف چو ہدری بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم اور زبیر فارو ق خان نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہم اُمید کر تے ہیں کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی اور محروم اور محکوم طبقے کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے اور بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دیں گے ۔