جعل سازی سے نوکری حاصل کرنے والے سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

بدھ 9 مارچ 2016 21:11

`اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نیجعل سازی سے نوکری حاصل کرنے والے سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ملزم طاہر ہاشمی کا چار روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف مبینہ طورپر جعلی سازی سے سی ڈی اے میں نوکری حاصل کرنے کا الزام ہے ملزم طاہر ہاشمی تین سال سے مقدمے میں اشتہاری تھا ۔ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :