Live Updates

اب وکٹ نہیں بال سٹیڈیم سے باہر گریگی‘ ترجمان پنجاب حکومت

نوبال پر کتنی ہی زوردار اپیل کی جائے وکٹ نہیں ملا کرتی،عمران خان سیاست چھوڑ کر’میرج کنسلنسٹی‘شروع کردیں‘زعیم قادری

بدھ 9 مارچ 2016 20:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ اب وکٹ نہیں بلکہ بال سٹیڈیم سے باہر گرے گی،نوبال پر کتنی ہی زوردار اپیل کی جائے وکٹ نہیں ملا کرتی ۔ سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر ” میرج کنسلنسٹی“ کا کام شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

نام نہاد دھاندلی کے الزامات عمران خان کا مسئلہ ہیں قوم کو ان جھوٹے الزامات سے کوئی غرض نہیں ۔عوام عمران خان کی طرف سے دھاندلی کے الزامات کی حقیقت خوب جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بادشاہت کا خواب بے چین رکھتا ہے ۔اقتدار سے محرومی سے بے چین ہو کر وہ دوبارہ دھاندلی دھاندلی پکارنا شروع کردیتے ہیں ۔زعیم قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔قوم دھاندلی کے جھوٹے الزامات کی حقیقت اور دھرنے کے گھناؤنے اسباب جان چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے ووٹ صرف عمران خان کو ہی نظر آتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :