وقت بتائے گا کتنے لوگ مصطفی کمال کے ساتھ جاتے ہیں ‘وہ پر امن جد وجہد کر رہے ہیں اسکو ’’طاقت ‘‘ سے کچلنے والے ناکام ہوں گے‘‘ ایم کیوایم بند وق کی طاقت پر اپنے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے سے نہیں روک سکتی

پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ کاانٹر ویو

بدھ 9 مارچ 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال پر امن جد وجہد کر رہے ہیں اسکو ’’طاقت ‘‘ سے کچلنے والے ناکام ہوں گے‘ ڈاکٹر فاروق ستار کی’’صفائی ‘‘کی باتیں معنی خیز ہے‘ ایم کیوایم بند وق کی طاقت پر اپنے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے سے نہیں روک سکتی ‘مگر وقت بتائیگا کتنے لوگ مصطفی کمال کے ساتھ جاتے ہیں ’ڈاکٹر ذوالفقار مرزاجب تک پیپلزپارٹی میں رہے انکے دماغی توازن درست نہ ہونے کی باتیں ہو تیں رہیں مگر آج لوگ انکی باتوں کو صرف ’’سچ ‘‘سمجھتے ہیں ہیں ۔

بدھ کو اپنے ایک انٹر ویو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے جو لوگ جانا چاہتے تھے وہ چلے گئے اب مصطفی کمال جن لوگوں کے اپنے ساتھ ملنے کی باتیں کر رہے ہیں انکا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں ایم کیوایم سے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ’’ٹھکانے لگانے ‘‘اور ’’صفائی ‘‘جیسے معنی خیز الفاظ کا استعمال نہیں کر نا چاہیے کیونکہ ایسی باتیں کر نے سے ایم کیوایم کو فائدہ نہیں بلکہ مزید نقصان ہو ہی گا اور ویسے بھی اب ایم کیوایم طاقت کے زور پر زبر دستی لوگوں کو پارٹی چھوڑ نے سے روک نہیں سکتی اور نہ ہی موجودہ حالات میں ایسا ممکن ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز نے کر اچی میں امن کیلئے بہت اچھے کام کیے مگر جہاں وہ اپنے حدود سے تجاوز کرتی ہے وہاں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت تحفظا ت کا اظہار کرتی ہے اور جو ڈاکٹر ذوالفقار مرزاآصف علی زرداری پر الزامات لگاتے ہیں وہ پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کر یں ۔