سانگان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، فائرنگ کا تبادلے میں2 شر پسند ہلاک ہوئے جن میں کالعدم تنظیم کاکمانڈرمیرک بلوچ اوراسلم اچھوشامل ہے،آپریشن میں2سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع۔۔۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر اسلم عرف اچھو کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے،ہلاک اسلم عرف اچھو کے اہلخانہ قندھار افغانستان میں ہیں،آپریشن میں اچھو کے6سے زائد ساتھی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 مارچ 2016 20:12

سانگان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، فائرنگ کا تبادلے میں2 شر پسند ..

سبی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2016ء) سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 2 شر پسند ہلاک ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں میں کالعدم تنظیم کاکمانڈرمیرک بلوچ اوراسلم عرف اچھو شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر اسلم عرف اچھو کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے،ہلاک اسلم عرف اچھو کے اہلخانہ قندھار افغانستان میں ہیں۔آپریشن میں 6سے زائد ساتھی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔اچھو کے جرائم کی فہرست بڑی لمبی ہے۔ہلاک دہشتگرد کالعدم بی ایل اے کے کیمپوں کا نگران بھی تھا۔