سینیٹ نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی ازسر نو تشکیل اور تنظیم نو کیلئے احکامات وضع کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

بدھ 9 مارچ 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) سینیٹ نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی ازسر نو تشکیل اور تنظیم نو کے لئے احکامات وضع کرنے کا بل پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی ازسر نو تشکیل اور تنظیم نو کے لئے احکامات وضع کرنے کا بل پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل بل 2015ء کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دیدی۔ چیئرمین نے بل پر شق وار منظوری حاصل کرنے کے بعد ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :