بلوچستان حکومت کا کوئٹہ تا کچلاک ماس ٹرانزٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ

30 لاکھ افراد جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے

بدھ 9 مارچ 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ سے کچلاک تک ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئٹہ سے کچلاک جانے کے لئے ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کے ذریعہ کوئٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے 30 لاکھ افراد کوئٹہ سے کچلاک جانے کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ٹرین میں سفر کرسکیں گے ۔

ٹکٹ کی قیمتیں بھی انتہائی مناسب اور رعایتی رکھی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے چیف سیکریٹری کو اس منصوبہ کی منظوری کے لئے جلد اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ا س منصوبہ پر عملدرآمد میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :