مولانا صوفی محمد طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور منتقل

بدھ 9 مارچ 2016 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کولیڈی ریڈنگ ہسپتال سے طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل میں قیدمولانا صوفی محمدکی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا تھاجہاں ڈاکٹروں کی سات رکنی ٹیم نے انکا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد صوفی محمد کو سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :