وزیر اعلی پنجاب عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شا ں ہیں ،رانا زاہد حسین

لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹر ائز یشن کر کے فرسودہ رسومات کا خاتمہ کر دیا ،150 سال پرانے پٹوار کلچر کے نظام کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے،ممبر قومی اسمبلی

بدھ 9 مارچ 2016 19:38

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شا ں ہیں ، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹر ائز یشن کر کے فرسودہ رسومات کا خاتمہ کر دیا ہے اور اس سے 150 سال پرانے پٹوار کلچر کے نظام کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سے متعلقہ ریکارڈ اور عوام کے انتہائی قیمتی حقوق کو جدید ترین طریقہ سے شفافیت کے ساتھ ہمیشہ کیلئے محفو ظ کر دیا ہے حکومت پنجاب نے پٹوار کلچر کے ناسور اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کرپشن کو بھی جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے،ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی رانا زاہد حسین نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا وزٹ کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع ڈی سی او جاوید اختر محمود ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عارف عمر عزیز، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ احمد شوکت،ڈسٹرکٹ سروسز سنٹر انچارج عا صم ہاشمی، سپر وائزر محمد آصف، نعمان احمد سمیت متعلقہ اداروں کے افسران اور صحافی بھی مو جو د تھے،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈاحمد شوکت نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ برٹش حکومت نے زرعی اراضی ریکارڈ کی حفا ظت کی اور اس کی اپ گریڈیشن کیلئے جامع اور مربو ط نظام تیار کیا، تحصیل اور ضلع کی سطح پر سپر وائزری آفسیر کے زریعے اس ریکارڈ کی تیاری اور حفاظت انتہائی شفاف طریقے سے عمل میں لائی گئی،اور تمام افسران یہ ریکارڈ نہایت احتیاط اور جانفشانی سے تیار کر واتے تھے، قیام پاکستان کے بعد اراضی سے متعلق ریکارڈ کی تیاری اور لو گو ں کو اس سے متعلق خدمات مہیا کرنے کا یہ سلسلہ برٹش گورنمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق جاری رہا ایک وقت ایسا بھی تھا جب حکومت لوگو ں کو زمین الاٹ کر نا چاہتی تھی لیکن الاٹمنٹ لینے کیلئے کو ئی تیار نہیں تھا لیکن رفتہ رفتہ آبادی بڑھتی گئی اور اراضی کی قیمتو ں میں اضافہ ہو تا گیا، لینڈ سے متعلق پورا سسٹم وجو د میں آگیااور پٹوار کلچر سمیت بہت سارے قبضہ مافیا بھی وجو د میں آئے،جس سے لینڈ ریکارڈ میں پچیدگیا ں پید اہو گئیں ، ڈی سی او جاوید اختر محمود نے کہا کہ و زیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف عوامی خد مت کے تحت لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزشن کے عمل کو قلیل مدت میں مکمل کرنے کی جو ہدایات جاری کیں ، ان ہد ایات پر عمل درآ،مد کرتے ہو ئے اس منصوبے کو مکمل کر لیا گیا ہے ، وزیر اعلی پنجاب میا ن محمد شہباز شریف نے اس منسوبے میں نئی روح پھونکی ہے، انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اراضی سے متعلق ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کریں گئے اور ہر صورت میں صوبہ پنجاب کے عوام کو پٹوار کلچر اور اس کے نتجہ میں ہو نے والی کرپشن سے نجات دلائیں گئے، وزیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف کے وژن ، خو اہش اور جذبے کے مطابق ہم نے عوامی خدمت کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ، پنجاب کی عوام کو کرپشن اور بد دیانتی پر مبنی گھناونے نظام سے نجات دلا دی ہے ، انہو ں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے ہر مالک اراضی کو 30 منٹ میں فردات کا حصول ممکن بنایا گیا ہے ، انتقالات کا ندارج و تصدیق کا عمل 50 منٹ میں مکمل کیا جا تا ہے، اراضی ریکارڈ سنٹر پر وی آئی پی کلچر کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے، اراضی ریکارڈ سنٹر پر مانیٹرنگ کیلئے کیمرہ جات کی تنصیب اور ان کیمرو ں کے زریعے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ سسٹم کو بھی و ضع کیا جائے ، خواتیناور بز رگو ں کیلئے الگ سے کاونٹر بنایا جائے، ڈی سی او جاوید اختر محمود نے لینڈریکارڈ کمپیوٹر ائز یشن کے اراضی ریکارڈ سنٹر کی انتظامیہ کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے و ژن کے روشنی میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنی تمام تر تو انائیاں صرف کریں اور کم سے کم وقت میں اراضی سے متعلقہ معاملات کو حل کریں ۔