بنگلہ دیش میں مال بردار طیارے کے حادثے میں روسی پائلٹ کی ہلاکت کی تردید

بدھ 9 مارچ 2016 19:15

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) بنگلہ دیش میں "اے این 26" مالبردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ بدھ کو غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں "اے این 26" مالبردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شروع میں اطلاع ملی تھی کہ ہلاک ہونے والا پائلٹ روس کا شہری تھا لیکن بنگلہ دیش کے حکام اس اطلاع کی تردید کر دی ہے۔بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائی جاری ہے، طیارے کے عملے میں چار افراد شامل تھے، دو افراد کی تلاش جاری ہے۔ روس کے سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ عملے کے اراکین یوکرین کے شہری تھے۔یہ بسم اﷲ ائیرلائنز کا طیارہ ہے، کسی نامعلوم وجہ سے طیارہ سمندر میں گر گیا۔ یہ طیارہ سمندری خوراک لے جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :