اگر عورت آپ کے پاس بطور لونڈی ہو تو اس کے ساتھ بنا نکاح جنسی تعلقات قائم کرنا جائز ہے: اوریا مقبول جان

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 18:44

اگر عورت آپ کے پاس بطور لونڈی ہو تو اس کے ساتھ بنا نکاح جنسی تعلقات قائم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) معروف مذہبی اسکالر اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ اگر عورت آپ کے پاس بطور لونڈی ہو تو اس کے ساتھ بنا نکاح جنسی تعلقات قائم کرنا جائز ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے مسلمان مرد کے غیر محرم عورت کیساتھ بنا نکاح کے جنسی تعلقات استوار کرنے کے معاملے پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ کچھ روز قبل پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی کی جانب غیر محرم عورت کیساتھ مسلمان مرد کے جنسی تعلقات کو جائز قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف مذہبی اسکالر اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعورت آپ کی لونڈی ہو تو نکاح کے بغیر اس کیساتھ تعلقات استوار کرنا جائز ہے اور اس کی اجازت اسلام نے دی ہے ۔ اللہ کو پتہ تھا کہ اس نے جس انسان کو تخلیق کیا ہے اس نے جنگ کا راستہ کبھی چھوڑنا ہی نہیں ہے ۔ آج کل کی جنگوں میں عورتیں سمگل ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے اس طرح مت کرو اور ان کو اپنے گھروں میں لاکر اپنی لونڈیاں قرار دیں۔ اور ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا حق اللہ نے خود دیا ہے۔ اوریا مقبول جان نے مزید کیا کہا، آپ بھی ملاحظہ کیجیے: