ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل،15سو روپے کے کے تنازعہ پر مزدور نے مالک کو قتل کیا تھا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 9 مارچ 2016 18:25

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 مارچ۔2015ء) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل جماعت پورہ میں کباڑخانے کے مالک ذاکر خاں کے قتل کا معمہ حل کر کے ملزم فیاض کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ ملزم فیاض نے نے صرف 1500روپے کے لین دین کے تنازعہ پرذاکر خاں کو کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ مقدمہ مقتول کے ماموں ماجد خاں نے درج کرایا تھا ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خان نے بتایا کہ ذاکر خاں کباڑخانے کا کاروبا ر کرتا تھا جو21فروری کو گھر سے کباڑخانے گیا لیکن واپس نہ آیا تلاش کرنے پر اس کی نعش دکان سے ردی اور بوتلوں کے تھیلوں کے نیچے سے ملی اورجسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے ۔

پولیس نے سائیٹفک بنیا دوں پرکام کرتے ہوئے ہر اینگل سے تفتیش کی اور شک گزرنے پر دکان پر کام کرنے والے مزدور فیاض عرف فیاضی کو شامل تفتیش کیا جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ21فروری کی رات میرا مالک ذاکر خاں کے ساتھ 1500 روپے کے لین دین کے تنازعہ پر جھگڑ ا ہوگیا تھا میں نے ذاکر خاں کو دکان پر اکیلا پا کر اسکے سر میں کلہاڑی کے دستہ کے وار کر کے قتل کردیا اور اسکی نعش ردی اور بوتلوں کے توڑوں کے نیچے چھپا دی ۔

متعلقہ عنوان :