بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو تجاویز دینے کی ہدایت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 9 مارچ 2016 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 مارچ۔2015ء) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو تجاویز دینے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان آمد کے بعد عملی سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ میں اہم تبدیلیوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔ سندھ اور پنجاب میں پارٹی صدارت اور سینئر عہدوں میں تبدیلی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلوں کا اعلان 4 اپریل کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں کیا جائیگا۔