نیپال پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے،نیپالی سفیر

بدھ 9 مارچ 2016 18:00

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان میں نیپال کے سفیر مسٹر بھرت راج پوڈیال نے کہا ہے کہ نیپال پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔نیپال پاکستانی برآمدکنندگان کی نیپال کی بین الاقوامی تجارتی منڈیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

نیپال پاکستان کے ساتھ ٹریڈ، سیاحت، ریڈی میڈ گارمنٹس، وولن ہینڈمیڈ کارپٹس، چائے، سپورٹس گڈز، لیدرگارمنٹس اور دیگر تجارتی و برآمدی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھائے گا۔

وہ سمبڑیال کے گردو نواح میں مختلف فیکٹریوں کے دورے کے دوران مقامی صنعتکاروں اور برآمدکنندگان سے گفتگو کررہے تھے۔ نیپالی سفیر نے مقامی ہنر مندوں کی بین الاقوامی معیار کی ہنرمندی کو بیحد سراہا۔ نیپالی سفیر نے سمبڑیال میں واقع سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :