انتہاء پسند اور بنیاد پرست جماعت بھارت میں بھی موجود ہیں، ان کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے ، قومی کرکٹ ٹیم کو دھرم شالا میں نہیں ، پر امن جگہ پر کھیلنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے چاہئیں

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مارچ 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ انتہاء پسند اور بنیاد پرست جماعت بھارت میں بھی موجود ہیں، ان کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے بلکہ مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو دھرم شالا میں نہیں کھیلنا چاہیے بلکہ پر امن جگہ پر کھیلنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی عدیل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ہونا چاہیے، پاکستان کی ٹیم کو دھرم شالا نہیں جانا چاہیے بلکہ کسی پر امن جگہ پر یہ کھیلنا چاہیے، انتہا پسند اور بنیاد پرست جماعتیں بھارت میں بھی موجود ہیں، انتہا پسندوں اور بنیاد پرستوں کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے بلکہ مقابلہ کرنا چاہیے، دھرم شالا میں چونکہ وہاں کے وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کیا تھا اس لئے وہاں نہیں جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :