کراچی : سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنا پہلا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 17:44

کراچی : سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنا پہلا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے اپنا پہلا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ اپنا پہلا جلسہ مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں بہت جلد کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ غلط زبان استعمال کر رہے ہیں میں کوشش کروں گا میں وہ زبان استعمال نہ کروں، مجھے کسی کی بات کا کوئی جواب نہیں دینا، دعا کرتا ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔

میں تو سب کے لیے دعائے خیر کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم میں وکلا ، طلبا اور خواتین کا الگ الگ فورم بنا رہے ہیں، طالبعلم اور وکلا بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں زبردست رسپانس مل رہا ہے، اتنا رش ہے کہ میں انیس قائمخانی سے بات نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تنظیم میں گراس روٹ پر کام کر رہے ہیں۔