پاکستان اور ترکی عوام کیلئے گھر جیسے ہیں،ترکی کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا،معیشت کے تمام تر اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،ملک میں 15 برس بعد پہلی بار معاشی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوئیں، دنیا میں بیشتر معیشتیں مشکل حالات کا شکار ہیں، پاکستانی معیشت میں بہتری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، چین سمیت دوسرے ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری ان کے اعتماد کا ثبوت ہے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کاتقریب سے خطاب

بدھ 9 مارچ 2016 17:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کی عوام کیلئے گھر جیسے ہیں،ترکی کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا،معیشت کے تمام تر اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،ملک میں 15 برس بعد پہلی بار معاشی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوئیں، دنیا میں بیشتر معیشتیں مشکل حالات کا شکار ہیں، پاکستانی معیشت میں بہتری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، چین سمیت دوسرے ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری ان کے اعتماد کا ثبوت ہے،مارچ 2018ء تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے۔

وہ بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقی کے ساتھ مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک بن گیا ہے، ترکی کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا،معیشت کے تمام تر اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں ملکوں کی عوام کیلئے اپنے گھر جیسے ہیں، دنیا میں بیشتر معیشتیں مشکل حالات کا شکار ہیں، پاکستانی معیشت میں بہتری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

سینٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتصادی حوالے سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، چین سمیت دوسرے ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری ان کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں 6سے 7فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کریں گے، اقتصادی راہداری کے تحت چین 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، ملک میں 15برس بعد پہلی بار معاشی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔

سینٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے، ملک میں 15 برس بعد پہلی بار معاشی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا جلد ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا، مارچ 2018ء تک 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک زراعت اور توانائی کے شعبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں، مارچ 2018 تک بجلی کی مجموعی پیداوار 25000 میگاواٹ سے زائد ہو جائے گی، عالمی اداروں کے مطابق 2050 تک پاکستان 18 ویں بڑی معیشت بن جائے گا