پاک بھارت میچ دیکھنے دھرم شالہ جانا چاہتا تھا ، خواہش کے اظہار پر حکام نے منع کر دیا

سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 9 مارچ 2016 17:40

پاک بھارت میچ دیکھنے دھرم شالہ جانا چاہتا تھا ، خواہش کے اظہار پر حکام ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کا خواہاں تھا اور میچ دیکھنے کیلئے دھرم شالہ جانا چاہتا تھا ، خواہش کا اظہار کیا تو حکام کی جانب سے منع کر دیا گیا،پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے وہ بدھ کو اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہما چل پردیش کے وزیرا علی کو سیکیورٹی کی ذمہ داری لینا چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

ٹیم کو سیکیورٹی ملے تو بھارت بھیجنا چاہیے۔ میچ کا مقام تبدیل کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے