Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا پاک بھارت میچ کولکتہ میں دیکھنے کا اعلان

اگر پاک بھارت میچ کولکتہ میں ہوا تو ضرور دیکھنے جاوں گا۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 17:39

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا پاک بھارت میچ کولکتہ میں دیکھنے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پاک بھارت میچ کولکتہ میں دیکھنے کااعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت میچ کولکتہ میں ہو رہا ہے تو ضرور دیکھنے جاؤں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے محض چار حلقے کھولنے کا کہا تھا ، حکومت کی تین وکٹیں گر چکی ہیں، چوتھی بھی گرنے والی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے کام لیا ہے ،قتل ہونے والے شخص کا ووٹ بھی کاسٹ ہوا۔ جس حلقے میں بھی پٹیشن کھولی ئے وہاں دھاندلی نظر آئے گی۔ پاکستان کی جمہوریت کے لیے اہم معاملہ شفاف الیکشن کا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ این اے 110کے پانچ پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ بیگز غائب ہیں، موجودہ الیکشن سسٹم کی وجہ سے ملک کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی ، الیکشن میں کیے گئے فراڈ کا پتہ لگانے ہی میں چار سال لگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ جھل مگسی میں کُل تعداد سے بھی زائد ووٹ ڈالے گئے۔یہ سسٹم ہی ایسا ہے کہ ووٹ کسی اور کو دیا جاتا ہے اور جیتتا کوئی اور ہے ۔ یار محمد رند کو بھی دھاندلی کے خلاف انصاف ملنے میں چار سال لگے۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ ہمیں دھاندلی کا ایشو چھوڑنے کا کہتے ہیں لیکن دھاندلی کو چھوڑ دینے سے ہماری ہی نسلیں غلام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جس عملے نے گذشتہ الیکشن میں دھاندلی کروائی وہی عملہ دوبارہ الیکشن کروائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات