کراچی:گورنر ہاﺅس کا گرلز پرائمری سکول خستہ حالی کا شکار‘ بنیادی ضروریات سے محروم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:22

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) کراچی میں بیشتر سرکاری سکولوں تباہ حالی کا شکار ہیں۔ گورنر ہاﺅس کے احاطے میں قائم میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بھی خستہ حالی کا شکار اور بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کے باعث بیشتر سرکاری سکول کی عمارتیں تباہی کا شکار ہیں لیکن یہ حیرت انگیز امر ہے گورنر ہاﺅس کے احاطے میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول پر بھی حکام نے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

یہ سکول بھی دیگر امور کے ساتھ گورنر سندھ کی توجہ کا طلبگار ہے۔ سکول کے داخلی دروازے پر کچرے کا ڈھیرجمع ہے۔ سکول میں بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔ گزشتہ چار ماہ سے سکول بجلی سے محروم ہے۔ طالبات کے لئے پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔ بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے باعث سکول کی طالبات مشکلات کا شکار ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سب کے مسائل حل کرتے ہیں سکول کا مسئلہ بھی حل کردیں۔

متعلقہ عنوان :