خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے تاجروں کو تحفظ دینے کیلئے وفاقی حکومت سے رینجر تعینات کرنے کامطالبہ کر دیا
میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:22
پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے تاجروں کو تحفظ دینے کیلئے وفاقی حکومت سے رینجر تعینات کرنے کامطالبہ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تاجروں کو 98 فیصد فون کالز افغان نمبروں سے موصول ہو رہی ہیں۔ بھتہ خوری خیبرپختونخوا حکومت کیلئے درد سر بن گئی۔ تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکامی پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے وفاقی حکومت کو پشاور میں رینجرز تعینات کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھتہ خوری کیلئے 98 فیصد کالز افغانستان سے کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت بھتہ خوری کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھائے۔ خط میں پشاور میں رینجر کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے افغان نمبروں کی فہرست بھی منظرعام پر آئی ہے۔
فہرست کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں کے 276 نمبروں سے حالیہ دنوں میں تاجروں کو ٹیلی فون کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ افغان سفیر کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔ بھتہ خوری کے واقعات میں اضافے کے باعث تاجر برادری بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔ صوبائی حکومت پر تاجروں کی جانب سے بھی رینجرز کی تعیناتی کیلئے دباو ڈالاجارہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.