موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی غیر قانونی سم بند کرنے میں ناکام رہی ہے: نائجیرین صدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:18

موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی غیر قانونی سم بند کرنے میں ناکام ..

ابوجا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) نائجیریا کے صدر محمد بہاری نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی ایم ٹی این غیر قانونی سم بند کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر محمد بہاری کے مطابق غیر قانونی سمز بند نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم ٹی این نائجیریا میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔نائیجیریا کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے دہشت گرد اسی کمپنی کے غیر رجسٹر شدہ سموں کا استعمال کرتے ہیں۔ گذشہ سال نائجیریا نے مقررہ وقت تک غیر قانونی سم بند کرنے میں ناکامی پر ایم ٹی این کو ساڑھے تین ارب کا جرمانہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :