ابوظہبی ایئرپورٹ کو شدید بارش کے باعث بند کردیا گیا تھا جبکہ بارش کے تھم جانے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر پراوازیں بحال کردی گئی ہیں۔ ابوظہبی میں25 سال بعد ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث رن وے پر پانی آگیاتھا۔عرب میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 مارچ 2016 17:17

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2016ء) عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارش اورتیزہواؤں کے باعث میں اسکولز بند کر دیے گئے ہیں۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔تیز ہواؤں کے باعث ابوظہبی ایئرپورٹ کی چھت کو بھی شدید نقصان پہنچاہے،جس کے باعث ابوظہبی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، ابوظہبی ایئرپورٹ کو شدید بارش کے باعث بند کردیا گیا تھا، بارش کے تھم جانے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر پراوازیں بحال کردی گئی ہیں۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ ابوظہبی میں25 سال بعد ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث رن وے پر پانی آگیاتھا۔جبکہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں۔

متعلقہ عنوان :