دوران ڈیوٹی حادثہ کا شکار ہونیوالے ٹریفک وارڈن کی بیوہ کے لئے رنگ روڈ اتھارٹی لاہور میں ملازمت

بدھ 9 مارچ 2016 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن و چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی عبدالله خان سنبل نے دوران ڈیوٹی حادثہ کا شکار ہونے والے ٹریفک وارڈن کی بیوہ کو رنگ روڈ اتھارٹی لاہور میں ملازمت کالیٹر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملازمت نامہ جاں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن کے خاندان کو معاشی طور پر سہارا دینے کی ایک کوشش ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن شاہد قائد اعظم انٹرچینج رنگ روڈ پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا۔ بیوہ انا شاہد کو اس کے خاوند کی وفات پر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی میں ملازمت کا لیٹر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :