دنیا کی پہلی ATMمشین این فیلڈ لندن میں لگائی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:12

دنیا کی پہلی ATMمشین این فیلڈ لندن میں لگائی گئی

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) دنیا کی پہلی ATMمشین 1967میں لندن کے علاقے این فیلڈمیں لگائی گئی- جان شیفرڈ بیرن نامی برطانوی شخص کو اے ٹی ایم مشین کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ جان شیفرڈ کا کہنا تھا کہ میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ میرے پاس اپنی ایک مشین ہونی چائیے جس کو استعمال کر کے میں کسی بھی وقت پیسے نکال سکوں۔

(جاری ہے)

جان شیفرڈ بیرن جن کا تعلق لندن سے تھا ان کے ذہن میں اے ٹی ایم مشین لگانے کا خیال نہاتے ہوئے آیا تھا اور اس کے بعد جان نے اس مشین کو بنانے کے لئے دن رات محنت کی اس نے مشہور برطانوی بینک بار کلیز کو جب یہ آئیڈیا پیش کیا تو اسے فوری طور پر منظور بھی کر لیا گیا اور آخر کار جون 1967ءکو شمالی لندن کے علاقے این فیلڈ میں اے ٹی ایم مشین لگا دی گئی۔تاہم اس وقت PIN کا خیال نہ ہونے کی وجہ سے رقم نکلوانے کے لئے چیکوں پر کاربن پرنٹنگ کی بنیاد پر پیسے نکالے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :