متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری ‘ معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے

بدھ 9 مارچ 2016 17:12

متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری ‘ معمولات ..

دبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ، متعدد سکول بند اور ٹریفک کے نظام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں شدید بارش ہوئی ہے ، کچھ جگہوں پر ڑالہ باری بھی ہوئی ، بارش کے اس سلسلے نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا۔

(جاری ہے)

بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی جبکہ ٹریفک کے نظام میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے کئی اسکولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شارجہ کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔فجیرہ ، دبئی ، خلیفہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بہت تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ دبئی میں ٹرانسپورٹ حکام نے مسافروں کو وراننگ جاری کرتے ہوئے شیخ زید سڑک پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔عریبین گلف اور اومان سمندر جہاں ابھی تک صورتحال قابو میں ہے ، لیکن شدید بارشوں کے پیش نظر وہاں بھی ایمرجنسی نافذ کی جاسکتی ہے۔