فشریز ریسرچ اسسٹنٹ اورسٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کی 43خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع

633امیدواروں نے درخواستیں دیں،انٹرویوکے عمل میں 100فیصد میرٹ اور شفاف طریقہ کار کا عمل کیا جا رہا ہے تحریری امتحان ، تعلیمی قابلیت اور معیارپر پورا کرنے والے امیدواروں سے انٹرویو لئے جارہے ہیں‘ ڈی جی فشریز ڈاکٹرمحمد ایوب

بدھ 9 مارچ 2016 17:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) محکمہ ماہی پروری پنجاب میں عرصہ دراز سے خالی فشریز ریسرچ اسسٹنٹ اورسٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کی گریڈ11کی 43خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے یہ بات یہاں ملاقات کیلئے آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فشریز ریسرچ اسسٹنٹ کی 40آسامیوں اورسٹیٹس ٹیکل اسسٹنٹ کی 3خالی آسامیوں کیلئے 633امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں اور تحریری امتحان اور تعلیمی قابلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں کے حتمی انتخاب کیلئے انٹرویوز کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی انتخابات میں سوفیصد میرٹ اور شفاف طریقہ کار پر عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ امیدواروں کے حتمی انتخاب کے بعد ان کی صوبہ بھر کے دفاتر میں موجود خالی آسامیوں پر تعیناتی کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ خالی آسامیوں پر تعیناتیوں سے محکمہ فشریز کی کارکردگی اور انتظامی معاملات میں نمایاں بہتری آئیگی اور محکمہ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :