بلاول بھٹو زرداری سے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کی ملاقات ،محکمہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا

بدھ 9 مارچ 2016 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاوٴس میں بدھ کو مشیر اطلاعات سند ھ مولابخش چانڈیو نے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

مولابخش چانڈیو نے پارٹی چیئرمین کو محکمہ اطلاعات اور آرکائیوز کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور محکمہ کی طرف سے شروع ہونے والی اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولابخش چانڈیو کی خدمات کو سراہا ۔