فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان کاکراچی میں درخت لگاوٴ مہم شروع کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کی صفائی مہم خوش آئند ہے ،ان کو جہاں جھاڑو کم ملیں مجھے بتائیں ،پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 9 مارچ 2016 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء)سماجی کارکن اور فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان نے کراچی میں درخت لگاوٴ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ بارہ ہزارٹن کچراجمع ہوتا ہے۔شہر کی صفائی کے لیے مقابلہ کررہے ہیں ہیں۔ بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمگیر خان نے کہا کہ کراچی کے حالات فکس کرنے نکلے،ہمیں فکس کیا جارہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ درخت لگامہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمگیرخان نے کہا کہ وہ جلد وزیرٹرانسپورٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے ایم کیوایم کی صفائی مہم پر خوشی کااظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جہاں جھاڑو کم ملے، مجھے بتائیں۔ہمیں ضرورت پڑے گی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔ عالمگیرخان نے کہا کہ سیاسی لڑائی نہ کی جائے، کام کیلئے مقابلہ کیا جائے۔ہم اب فکس اٹ مہم کو آگے بڑھائیں گے۔آئندہ ہفتے ممبر سازی شروع کریں گے۔انھوں نے زوردے کرکہاکہ فکس اٹ کا قافلہ سیکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل ہوگا۔