کراچی،گورنر ہاؤس میں قائم سرکاری گرلزا سکول تباہ حالی کا شکار

بدھ 9 مارچ 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) کراچی میں بیشتر سرکاری اسکولوں تباہ حالی کا شکار ہیں ۔ گورنر ہاؤس کے احاطے میں قائم میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بھی خستہ حالی کا شکار اور بنیادی ضروریات سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کے باعث بیشتر سرکاری اسکول کی عمارتیں تباہی کا شکار ہیں لیکن یہ حیرت انگیز امر ہے گورنر ہاؤس کے احاطے میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول پر بھی حکام نے کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔

یہ اسکول بھی دیگر امور کے ساتھ گورنر سندھ کی توجہ کا طلبگار ہے ۔ا سکول کے داخلی دروازے پر کچرے کا ڈھیرجمع ہے ۔ا سکول میں بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں ۔ گزشتہ چار ماہ سے اسکول بجلی سے محروم ہے ۔ طالبات کے لئے پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے ۔ بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے باعث اسکول کی طالبات مشکلات کا شکار ہیں ۔ طالبات کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سب کے مسائل حل کرتے ہیں اسکول کا مسئلہ بھی حل کردیں ۔

متعلقہ عنوان :