حساس ادارے کا آفیسر بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 9 مارچ 2016 16:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پولیس نے حساس ادارے کا آفیسر بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گارڈن ٹاؤن پولیس کے مطابق عاصم بشیر خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کامیاب کارروائی کر کے اسے حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :