جعلی ادویات فروخت کرنے والا ملزم سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

بدھ 9 مارچ 2016 16:41

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے ذہنی سکون کی جعلی ادویات فروخت کرنے والے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایف آئی اے نے ملزم محمد عثمان کو سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم فارماسوٹیکل کمپنی کا مالک ہے اور بغیر لائسنس کے ادویات فروخت کرتا تھا ملزم کو ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم غیر تصدیق شدہ ادویات فروخت کرتا تھا ملزم سے مزید تفتیش کے لیے دس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :