پٹواری سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں نیب کے افسران کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 9 مارچ 2016 16:41

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) پٹواری سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں قومی احتساب بیورو ( نیب )کے افسران کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پٹواری محمد اشرف نے نیب افسران کیخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 2009ء میں نیب نے اثاثوں سے متعلق انکوائری میں بے گناہ قرار دیا تھا تحقیقات کے دوران نیب کے تفیشی افسر نے مجھ سے پلاٹ اور بھاری رشوت لی تھی جس کے بدلے میں مجھے انکوائری میں بے گناہ قرار دیا تھا تاہم ایک بار پھر نیب افسران نے تحقیقات کا آغاز کرکے بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے ۔

نیب کو ایک ہی کیس کی دوبارہ انکوائری سے روکا جائے اور عدالت رشوت ستانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرل نیب اور احتساب بیورو کے دیگر افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :